عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق اڈیالہ جیل سے بڑی خبر سامنے آگئی

عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق اڈیالہ جیل سے بڑی خبر سامنے آگئی

اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کروا دی گئی۔ دونوں کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں تقریباً 25 منٹ تک جاری رہی جس دوران صحت قانونی معاملات اور دیگر باہمی امور پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات سے قبل ان کی بیٹی اور بھابھی کو بھی ملاقات کی اجازت دی گئی۔ دونوں فیملی ممبران کی بشریٰ بی بی سے کانفرنس روم میں تقریباً 40 منٹ تک ملاقات ہوئی جس کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرائی گئی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات معمول کے سیکیورٹی ضوابط اور جیل قوانین کے مطابق کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بڑا عدالتی حکم

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کا مؤقف اختیار کیا جاتا رہا ہے اور اس حوالے سے عدالت سے بھی رجوع کیا گیا ہے۔ تاہم اڈیالہ جیل میں دونوں کی ملاقات اور بشریٰ بی بی کی اہلِ خانہ سے ملاقات کے بعد اس معاملے پر پی ٹی آئی کا موقف کمزور ہوجائیگا۔جبکہ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے دعوے کے غیر موثر ہونے سے متعلق بحث دوبارہ شدت اختیار کر سکتی ہے۔

عمران خان اور بشری بی بی مختلف کیسوں میں اڈیالا جیل میں قید کاٹ رہے ہیں اور ان کے کیسز مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ۔ گزشتہ روز بھی 190 ملین پاونڈ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ایک عارضی ریلیف ملا تھا۔

editor

Related Articles