ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرنے پر رضامند ہے،ٹرمپ کا دعویٰ

ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرنے پر رضامند ہے،ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے پر آمادہ ہو چکا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ایک ممکنہ معاہدہ طے پانے کے قریب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اب ان نکات پر بھی رضامند ہو گیا ہے جن پر وہ پہلے آمادگی ظاہر نہیں کر رہا تھا۔

 امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس بات پر تیار ہو چکا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں رکھے گا، جو کہ ایک بڑی پیش رفت ہے،انہوں نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر اطمینان ہے کہ دونوں ممالک ایک اہم معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے، جس میں مزید اہم امور کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے ، دونوں فریقین کے درمیان بات چیت مثبت سمت میں جاری ہے اور جلد کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ ڈیل ہوگئی تو اسلام آباد جائوں  گا

یہ بھی پڑھیں :لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

صدر ٹرمپ نے خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے لبنان اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ بندی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ ان کی کوششوں کا نتیجہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ وہ اب تک متعدد جنگ بندیوں میں کردار ادا کر چکے ہیں اور خطے میں امن کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے عالمی منڈی کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے، جسے انہوں نے ایک مثبت اشارہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو اس کے عالمی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *