پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جہاں ان کے بدلے ہوئے انداز پر صارفین مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
ماہ نور بلوچ، جو پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کی مقبول اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، حال ہی میں ہدایت کار فہیم برنی کے ہمراہ نظر آئیں۔ اس موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔
وائرل تصاویر میں اداکارہ سیاہ رنگ کے شلوار قمیض میں ملبوس ہیں، جبکہ انہوں نے باب کٹ ہیئر اسٹائل اپنا رکھا ہے، جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔
تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ماہ نور بلوچ کی شکل پہلے سے مختلف دکھائی دے رہی ہے، جبکہ کچھ نے اندازہ لگایا کہ شاید انہوں نے کسی کاسمیٹک یا بیوٹی پروسیجر سے گزرنے کا انتخاب کیا ہو۔
کئی صارفین نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ تصاویر میں ان کا چہرہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ بھرا ہوا محسوس ہو رہا ہے، جبکہ دوسری جانب متعدد مداحوں نے اداکارہ کی خوبصورتی اور منفرد انداز کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ہمیشہ کی طرح دلکش قرار دیا۔
واضح رہے کہ ماہ نور بلوچ نے ان تبصروں یا سوشل میڈیا پر زیرِ گردش قیاس آرائیوں پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا ہے، اس لیے ان سے متعلق گردش کرنے والے دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔