سعودی عرب نے اپنے 925ارب ڈالر کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ (پبلک انویسٹمنٹ فنڈ – PIF) کی حکمتِ عملی میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے نیوم سٹی اور دیگر بڑے رئیل اسٹیٹ منصوبوں سے سرمایہ کاری ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فنڈ اب نیوم جیسے بڑے رئیل اسٹیٹ اور میگا ڈویلپمنٹ منصوبوں سے توجہ ہٹا کر دیگر منافع بخش اور پائیدار شعبوں کی طرف رخ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق، نیوم اور دیگر بڑے منصوبوں میں تاخیر اور بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ نئی سرمایہ کاری پالیسی کے تحت توجہ توانائی، ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ، اور بین الاقوامی منڈیوں میں بڑھتی ہوئی مواقع پر مرکوز کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ کیجانب سے عمرہ پالیسی میں اہم تبدیلیوں کا اعلان

