ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے باعث معطل ہونے والا فضائی رابطہ بالآخر بحال ہو گیا، جس سے پاکستان اور ایران کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی سہولت پیدا ہو گئی ہے۔
تقریباً 60 دن کے وقفے کے بعد تہران اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں بحال ہوگئیں ، 26 فروری 2026 کے بعد جمعرات کو پہلی بار تہران سے ایران کی مہان ائیر لائن کی کمرشل پرواز ڈبلیو 51185 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی۔
یہی طیارہ پرواز ڈبلیو 5184 کے طور پر اسلام آباد سے تہران گیا، اس روٹ پر مہان ائیر کی اگلی پروازیں 7 مئی کو طے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :ایران کا فضائی حدود جزوی طورپر کھولنے کا اعلان

