پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، مگر ایک پراڈکٹ میں عوام کو ریلیف مل گیا

پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، مگر ایک پراڈکٹ میں عوام کو ریلیف مل گیا

حکومت نے گزشتہ شب پیٹرول اور ڈیزل کے برعکس جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔

کمرشل جہازوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمت میں 7 روپے 76 پیسےفی لیٹر کمی کردی گئی، جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت 396 روپے 31 پیسے سے کم ہو کر 388 روپے 58 پیسے ہوگئی۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا تھا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 19 روپے 39 پیسے اور پیٹرول کی قیمت 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : تیل بحران سنگین ہونے کے باعث عالمی معیشت میں ہلچل ، مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو تیار

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے سے بڑھا کر 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ پیٹرول کی قیمت 393 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی.

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے تین پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، لائٹ ڈیزل کی قیمت 270 روپے51 پیسے سے بڑھا کر 287 روپے 54 پیسے ہوگئی۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پیٹرولیم ڈیلرز کی مبینہ ہڑتال سے متعلق جعلی خبریں گردش کررہی ہیں، کسی بھی پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے کسی قسم کی ہڑتال کا اعلان نہیں کیا۔

editor

Related Articles