پاکستان اور جرمنی نے مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے ساتھ پائیدار ترقی اور گرین انویسٹمنٹ کے نئے دور کی بنیاد رکھ دی۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے توانائی، ماحولیات اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔
جرمنی نے پاکستان کیلئے 114 ملین یورو کی مالیاتی اور فنی معاونت کا اعلان کیا ہے ، یہ امداد موسمیاتی مزاحمت، توانائی کی منتقلی، سماجی تحفظ اور معاشی استحکام کے منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
دونوں ممالک نے ماحولیاتی و توانائی شراکت داری میں توسیع پر اتفاق کیا، جبکہ کاربن مارکیٹ پروگرام میں عملی پیش رفت کو بھی ترجیح دی گئی، اس تعاون کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاری کے فروغ اور ماحولیاتی ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانا ہے۔
جرمنی نے پاکستان کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی، سماجی شمولیت اور اقتصادی استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

