سابق وفاقی وزیر اور قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کا حالیہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، جو فوج کے خلاف مذہبی جذبات اور فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دے سکتا ہے۔
آفتاب شیرپاؤ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کی مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہیں اور ملکی سرحدوں کی حفاظت میں دن رات مصروف ہیں۔ ایسے میں اس نوعیت کے بیانات نہ صرف ان کی قربانیوں کی توہین ہیں بلکہ عوام میں انتشار پیدا کرنے کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔
انہوں نے سہیل آفریدی کے ترجمان کی جانب سے جاری وضاحت کو بھی ناقص قرار دیتے ہوئے کہا کہ وضاحت حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتی کیونکہ ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش نہیں کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق، بیان میں جو الفاظ استعمال کیے گئے وہ واضح طور پر فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف منفی تاثر پیدا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہداء کی قربانیوں کو سیاست میں گھسیٹنا قابلِ مذمت، خیبر یونین آف جرنلسٹس کا سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل
آفتاب شیرپاؤ نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی بطور وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے دانشمندی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کو پہلے ہی بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، لہٰذا وزیراعلیٰ کو چاہیے کہ وہ عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں بجائے ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے کے، جو سیاسی و مذہبی تقسیم کو مزید گہرا کر سکتے ہیں۔
سہیل آفریدی کا حالیہ بیان فوج کے خلاف مذہبی جذبات اور فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دے گا۔ جو دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانے اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ان کے ترجمان کی وضاحت بھی درست نہیں کیونکہ ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر نہیں دکھایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ… pic.twitter.com/xQlWEcgMYR
— Aftab Khan Sherpao (@AftabSherpao) November 8, 2025

