شہداء کی قربانیوں کو سیاست میں گھسیٹنا قابلِ مذمت، خیبر یونین آف جرنلسٹس کا سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل

شہداء کی قربانیوں کو سیاست میں گھسیٹنا قابلِ مذمت، خیبر یونین آف جرنلسٹس کا سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل

خیبر یونین آف جرنلسٹس  کی جانب سے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے فوج کے وقار سے متعلق بیان پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے ۔

یونین آف جرنلسٹس نے جاری پریس ریلیز میں  کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو سیاسی تنازعات میں گھسیٹنا قابلِ مذمت ہے ، شہداء کے لہو اور عبادت گاہوں کے احترام پر سوال اٹھانا افسوسناک ہے  ، ایسے بیانات اداروں کے خلاف اشتعال اور نفرت بڑھانے کا باعث بنتے ہیں ۔

خیبر یونین آف جرنلسٹس نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ غیرذمہ دارانہ الفاظ واپس لیں ، سیاست کو سلامتی کے اداروں کے خلاف استعمال کرنا قومی مفاد کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلح افواج کیخلاف بیان بازی ناقابل قبول ، صوبے کا امن سیاسی مفادات سے بالاتر ہونا چاہیے ، فیصل کنڈی

خیبر یونین آف جرنلسٹس نے مؤقف اختیار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اداروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں ، شہداء اور ان کی قربانیوں کا احترام ہم سب پر لازم ہے ،ایسے بیانات قوم کو تقسیم نہیں، متحد کرنے چاہییں ۔

یونین کی جانب سے واضح پیغام میں کہا گیا کہ  قومی سلامتی اور عوامی یکجہتی ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے مسلح افواج سے متعلق نامناسب اور مساجد کے تقدس کے حوالے سے بیان کی شدید مذمت کی ہے ۔

editor

Related Articles