آزاد کشمیر میں بدامنی اور انتشار کے پیچھے بھارتی ہاتھ ثابت ، بھارتی فوج کے سابق افسر میجر (ر) گورو آریا کے ایک بیان نے سیاسی اور دفاعی حلقوں میں ہلچل مچا دی۔
میجر (ر) گورو آریا نے ایک پروگرام کے دوران دعویٰ کیا کہ آزاد کشمیر میں بھارت کے بعض اقدامات بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور وہاں کچھ افراد اور گروپس ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان عناصر کو مناسب معاونت اور رہنمائی فراہم کی جائے تو آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ مناسب وقت پر اٹھایا گیا قدم بھارت کے لیے بڑی کامیابی کا باعث بن سکتا ہے۔
بھارتی میجر گرو آریا کے انکشافات کے بعد ایک سوال کے جواب میں بریگیڈیئر ریٹائرڈ مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارت اس طرح کے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے دنیا بھر میں دہشتگردی کو پروموٹ کررہا ہے ۔
کینیڈا سے لیکر بلوچستان تک اور کشمیر سے لیکر قطر تک بھارتی دہشتگردی دنیا کے سامنے عیاں ہے ۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت آزادکشمیر میں بھی اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے سرگرم عمل ہے ۔
مگر آزادکشمیر کے عوام ان عناصر کو بخوبی جانتے ہیں ۔ مہاجرین کی 12 نشستوں کے معاملے پر جس طرح چند عناصر نے ریاست کو یرغمال بنانے کی ناکام کوشش کی اس کے پیچھے غیر ملکی ہاتھ کا ملوث ہونا خارج ازامکان نہیں ہے ۔