اسلام آباد میں ٹریفک جام کی افواہیں جھوٹی ثابت، گمراہ کن تصاویر کا بھانڈا پھوٹ گیا

اسلام آباد میں ٹریفک جام کی افواہیں جھوٹی ثابت، گمراہ کن تصاویر کا بھانڈا پھوٹ گیا

سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں اسلام آباد کی ٹریفک صورتحال کے حوالے سے مختلف بے بنیاد خبریں اور پرانی تصاویر پھیلائی جارہی ہیں اور جس میں شہر کو بدترین ٹریفک جام کی صورتحال میں دکھایا گیا ہے جو کہ حقیقت کے برعکس ہے ۔

   اسلام آباد میں ہونیوالے ایران امریکا  مذاکرات کی وجہ سے شہر میں سیکیورٹی الرٹ ہے اور حکومت کی جانب سے  ٹریفک پلان پر بھی عمل جاری ہے لیکن سوشل میڈیا پر کچھ عناصر پرانی تصاویر کو استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد میں شدید ٹریفک جام کا جھوٹا پراپیگنڈا کررہے ہیں اور یہ غلط معلومات پھیلارہے ہیں کہ امریکی وفد کی آمد کی وجہ سے اسلام آباد میں گاڑیوں کا اژدہام ہے اور ٹریفک صورتحال بدتر ہے۔

آزاد فیکٹ چیک کی رپورٹ کے مطابق یہ تصاویر موجودہ صورتحال کی عکاسی نہیں کرتیں ، درحقیقت  ان پوسٹس میں ٹریفک کی  پرانی تصاویرکا استعمال کیا گیا ہے  ، اسلام آباد میں ٹریفک کی صورتحال معمول کے مطابق ہے جبکہ پابندیاں صرف ریڈ زون تک محدود ہیں ، حکام کی جانب سے شہر کے دیگر حصوں میں کسی بڑے ٹریفک جام کی اطلاع نہیں دی گئی۔

 فیکٹ چیک کے مطابق سوشل میڈیا پت سیاق و سباق سے ہٹ کر پرانی تصاویر کا استعمال عوام میں غیر ضروری تشویش او عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش  ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں آج بھی امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی تیاریاں جاری ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *