یورپی یونین کی توثیق کے بعدافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے مکروہ چہرے عالمی سطح پر بےنقاب

یورپی یونین کی توثیق کے بعدافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے مکروہ چہرے عالمی سطح پر بےنقاب

یورپی یونین کے سفیر رائمونڈاس کاروبلس نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خلاف پاکستان کے مطالبات جائز اور حقیقی سیکورٹی تشویش پر مبنی ہیں۔

سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یہ درخواست طالبان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کے لیے معقول ہے کیونکہ سرحد پار سے پیدا ہونے والے خطرات پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے سنگین ہیں۔

یورپی یونین نے دہشتگردی کی بھرپور مذمت کی اور واضح کیا کہ افغانستان میں موجود عسکریت پسند پاکستان میں حالیہ دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہیں۔

یہ خبربھی پڑھیں :خارجی دہشتگرد کے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات

سفیر نے کہا کہ پاکستان کے خدشات حقیقت پر مبنی ہیں اور ان میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں یورپی یونین کے مطابق پاکستان نے شواہد اور دلائل پیش کر کے یہ مؤقف منوایا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان افغانستان سے سرگرم ہیں اور وہ پاکستان کی سرحدی حفاظت کے لیے خطرہ ہیں۔

یہ توثیق پاکستان کے لیے ایک شاندار کامیابی ہے کیونکہ عالمی سطح پر ملک کے مؤقف کو مضبوطی حاصل ہوئی ہے اور یہ واضح ہو گیا کہ پاکستان کی سرحدی سیکورٹی کے تحفظ کے اقدامات جائز اور قابل احترام ہیں۔

سفیر نے اس موقع پر کہا کہ سرحد پار سے پیدا ہونے والے سیکورٹی خطرات عالمی برادری کی مشترکہ توجہ اور تعاون کے متقاضی ہیں تاکہ دہشتگردانہ سرگرمیوں کو روکا جا سکے اور خطے میں امن قائم رہےپاکستان کی یہ کامیابی نہ صرف اس کی داخلی سکیورٹی کے لیے اہم ہے بلکہ یہ عالمی برادری کے ساتھ تعاون کو بھی فروغ دیتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *