خارجی دہشتگرد کے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے۔
خارجی دہشت گرد احسان اللہ ولد عبدالجنان، قوم محسود نے ایک ویڈیو بیان میں ہوشربا انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کرتے ہیں۔
اس نے اعتراف کیا کہ وہ تین سال تک کمانڈر بدری، کمانڈر مشتاق، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کی سہولت کاری کرتے رہے اور بکتر بند گاڑی و تتور میں پولیس اسٹیشن پر حملے سمیت مختلف کارروائیوں میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 34 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
خارجی دہشت گرد نے بتایا کہ کئی خوارج کمانڈر ہمارے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے ، اپنے ذاتی مفادات کے لیے نوجوانوں کو بدکاری اور گناہ کی طرف بھی اکساتے تھے۔
🚨🚨خارجی دہشتگرد کے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات۔۔۔
فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف ذہن سازی کرتے ہیں، نوجوانوں سے اپیل ہے کہ پاک فوج کا ساتھ دیں تاکہ دہشت گرد عناصر کی روک تھام اور خاتمہ ہو سکے،خارجی دہشت گرد pic.twitter.com/dSt3B6Vwet— Azaad Urdu (@azaad_urdu) November 17, 2025

