200یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنیوالوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

200یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنیوالوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کے لیےبجلی کا ٹیرف بڑھانےکافیصلہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ کے پروٹیکیٹڈ، نان پروٹیکیڈ صارفین کے لیے ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی تجویز دی گئی۔ وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کردی۔

جولائی تا ستمبر2024 کے لیےماہانہ 200 یونٹ تک والےصارفین کوریلیف دینے کی تجویزدی۔ وفاقی حکومت ٹیرف پرریلیف دینے کے لیے تقریبا 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔ وفاقی کابینہ نے بجلی کےفی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیا تھا۔ اس سے قبل کابینہ نے 200 یونٹ تک پروٹیکیٹڈ، نان پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیےاضافہ منظور کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا 500 یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بڑا اعلان

ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکیٹڈ صارفین کےٹیرف میں 3.95 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکیٹڈ صارفین کا ٹیرف 4.10 روپے بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی۔ ماہانہ ایک سے100 یونٹ نان پروٹیکیٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.11روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔ماہانہ101سے200 یونٹ نان پروٹیکیٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے۔

ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا۔ ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7.74 روپے برقرار رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *