ٹرمپ کا ایرن کے جوہری نتصیبات پر حملہ کرنے کا فیصلہ تاریخ بدل دے گا ، نیتن یاہو

ٹرمپ کا ایرن کے جوہری نتصیبات پر حملہ کرنے کا فیصلہ تاریخ بدل دے گا ، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایرن کے جوہری نتصیبات پر حملہ کرنے کا فیصلہ تاریخ بدل دے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق وائٹ ہاؤس کے دو عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

بعد ازاں، اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ آج رات جو امریکا اور صدر ٹرمپ نے غیر معمولی طاقت کا مظاہرہ کیا، امریکا واقعی بے مثال ہے۔

نیتین یاہو نے کہا کہ تاریخ میں یہ لکھا جائے گا کہ صدر ٹرمپ نے دنیا کے سب سے خطرناک نظام کو دنیا کے سب سے خطرناک ہتھیاروں سے محروم رکھنے کے لیے اقدام کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت تاریخ کا ایک نیا رخ متعین کر رہی ہے، جو مشرق وسطیٰ اور اس سے آگے امن و خوشحالی کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مبارک ہو صدر ٹرمپ، ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا آپ کا جراتمندانہ فیصلہ تاریخ کو بدل دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ اور میں اکثر کہتے ہیں ’طاقت کے ذریعے امن‘، پہلے طاقت آتی ہے اور پھر امن جب کہ آج رات، صدر ٹرمپ اور امریکا نے زبردست طاقت کے ساتھ عمل کیا۔

واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے ایران کی 3 جوہری تنصیبات (فردو، نطنز، اور اصفہان) پر حملے کیے جس کی تصدیق ایران بھی کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی جوہری تنصیبات ختم کردیں ،اسرائیل محفوظ ہوگیا ،اب یا تو امن ہوگا یا پھر ایران کیلئے سانحہ ، ٹرمپ

ادھر، ایران کی سرکاری نشریاتی ادارے کے ڈپٹی پولیٹیکل ڈائریکٹر نے سرکاری ٹی وی پر لائیو رد عمل میں کہا کہ ہم نے کچھ عرصہ پہلے ہی ان تینوں جوہری تنصیبات کو خالی کرا لیا تھا۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو اب امن قائم کرنا ہوگا اور اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو آئندہ حملے کہیں زیادہ بڑے ہوں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملوں کے بعد قوم سے تقریباً 3 منٹ کے مختصر خطاب میں ایران کے خلاف کارروائی کو تاریخی قرار دیا۔

 انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت تباہ کر دی گئی ہیں جب کہ ہمارا مقصد ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کرنا اور دنیا کو اس کے ممکنہ ایٹمی خطرے سے محفوظ بنانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یا تو امن آئے گا، یا پھر ایران کے لیے ایک ایسا المیہ جو پچھلے 8 دنوں سے کہیں زیادہ بھیانک ہو گا۔

ٹرمپ نے نیتن یاہو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہا امریکا اور اسرائیل نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا، اور ہم نے اسرائیل کو لاحق اس خوفناک خطرے کو ختم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکہ تھوڑا انتظار کرے حملوں کی سزا بھگتے گا، ایرانی پاسداران انقلاب

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ سخت بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب مشرق وسطیٰ پہلے ہی شدید کشیدگی کا شکار ہے۔

دوسری جانب، ایران کی جانب سے ردعمل کا خطرہ برقرار ہے، جب کہ عالمی برادری نے فریقین سے تحمل اور سفارتی راستے کی اپیل کی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *