خیبرپختونخوا میں افغانستان سے دہشتگردی ہوتی ہے ،شیخ وقاص اکرم کا اعتراف، سہیل آفریدی کا بیانیہ مسترد

خیبرپختونخوا میں افغانستان سے دہشتگردی ہوتی ہے ،شیخ وقاص اکرم کا اعتراف، سہیل آفریدی کا بیانیہ مسترد

 رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے خیبرپختونخوا میں افغانستان سے ہونیوالی دہشتگردی کا اعتراف کرلیا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پاکستان کے خلاف افغانستان کی سر زمین مسلسل استعمال ہورہی ہے۔

آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں شیخ وقاص اکرم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے افغانستان سے متعلق اس بیان کی تردید کرتے کہا کہ خیبرپختونخوا میں افغانستان کی جانب سے دراندازی ہوتی ہے اور دہشتگردوہاں سےتشکیلوں کی صورت میں آتے ہیں۔

قبل ازیں شوکت یوسفزئی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گرد کو ناسور سمجھتے ہیں، ہمارے لوگ شہید ہوئے، ہم کیسے دہشت گردوں کے لیے ہمدردی رکھ سکتے ہیں، ہم اس تاثر کو رد کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں کا ساتھ دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر گندگی پھیلاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور پارٹی اس گند پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو اون نہیں کرتی، تحریک طالبان دہشت گرد جماعت ہے اور رہے گی۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حال ہی میں ایک بیان میں پاکستان میں دہشتگردی اور افغان سرزمین کے استعمال کے حوالے سے حکومتی موقف پر سوالات اٹھائے تھے۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے 70 فیصد سے زائد واقعات میں افغان براہ راست ملوث ہوتے ہیں جبکہ باقی واقعات میں بھی کسی نہ کسی حد تک افغانوں کا کردار ہوتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *