خاران آپریشن مکمل: فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک، متعدد فرار

خاران آپریشن مکمل: فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک، متعدد فرار

بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے بعد بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس جھڑپ میں 7 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے شہر کے مختلف مقامات پر حملے کی کوشش کی تھی، جن میں پولیس اسٹیشن اور دیگر حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث حملے ناکام بنائے گئے اور مزید جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

مقامی حکام نے کہا ہے کہ علاقے میں صورتحال اب قابو میں ہے، تاہم سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ باقی دہشتگردوں کی موجودگی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی نے خاران کو بڑے نقصان سے بچا لیا، تفصیلات سامنے آگئیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *