تہران بول اٹھا: پاکستان مخالف پروپیگنڈا زمین بوس ہو چکا

تہران بول اٹھا: پاکستان مخالف پروپیگنڈا زمین بوس ہو چکا

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستان کے کردار کا کھلے الفاظ میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کی کوششیں بے پناہ اہمیت کی حامل ہیں۔ اس بیان کے بعد سوال اٹھتا ہے: جھوٹ کون بول رہا تھا؟ اور کیوں؟

کئی دنوں سے یہ بیانیہ پھیلایا جا رہا تھا کہ پاکستان کسی بھی نوعیت کا کردار ادا نہیں کر رہا، اسلام آباد “غیر متعلق” ہے اور وہ “سائیڈ لائن” پر ہے۔ تاہم، ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان اس بیانیے کی حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان نہ صرف متحرک ہے بلکہ ایک قابلِ اعتماد ملک ہے، جس سے حل کے لیے رجوع کیا جا رہا ہے۔

سید عباس عراقچی کے پیغام میں سفارتی زبان میں پاکستان کے لیے شکرگزاری اور احترام کا عنصر صاف نظر آ رہا ہے، جو کسی ایسے ملک کے لیے نہیں ہوتا جو “شامل نہیں” بلکہ یہ اس ملک کے لیے ہوتا ہے جو فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔

یہ پیغام ایک واضح پیغام ہے کہ جو لوگ پاکستان کے کردار کو کم کر کے پیش کر رہے تھے، وہ لاعلم نہیں تھے، بلکہ وہ دانستہ طور پر گمراہ کن بیانیہ پھیلا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے 4 صدور نے ایران پر حملے کی نیتن یاہو کی درخواست پر کیا ردعمل دیا؟ وائٹ ہاؤس کے سابق چیف نے بڑے انکشافات کردیے

پاکستان ایک بار پھر وہی کر رہا ہے جو ہمیشہ کرتا آیا ہے: پسِ پردہ مؤثر سفارت کاری، خطے میں استحکام لانا، اور کشیدگی کو کم کرنا۔ اس کے برعکس، کچھ لوگ صرف شور اور ابہام پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔

آج ایک جھوٹ کا پردہ چاک ہوا اور ایک سچ سامنے آیا: پاکستان سائیڈ لائن پر نہیں، پاکستان میز پر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *