علیمہ خان عمران خان کے چیک اپ کے موقع پر جیل کیوں نہیں گئیں،وجہ سامنے آگئی

علیمہ خان عمران خان کے چیک اپ کے موقع پر جیل کیوں نہیں گئیں،وجہ سامنے آگئی

علیمہ خان اپنے بھائی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے دوران اڈیالہ جیل نہیں جا سکیں اور اس کی بڑی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کے میڈیکل چیک اپ کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم بھجوانے سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا تھا۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کا نام تجویز کیا گیا تھا تاکہ وہ میڈیکل ٹیم کے ہمراہ جیل جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی صحت اب کیسی ہے علیمہ خان نے سب بتا دیا۔قیادت کو نئی ہدایات

اطلاعات کے مطابق علیمہ خان نے قاسم زمان کا نام مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ خود جائیں گی، بصورت دیگر کوئی اور جیل نہیں جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے باعث میڈیکل معائنے کے موقع پر پارٹی کی جانب سے کوئی نمائندہ جیل نہ جا سکا۔

پارٹی کی کور کمیٹی میں اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہا کہ علیمہ خان کے فیصلے کے باعث بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے دوران کوئی بھی جیل نہیں جا سکا، جس پر انہوں نے سخت احتجاج بھی کیا۔

اجلاس میں علی محمد خان اور زلفی بخاری سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی صورتحال پر خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے معاملات میں باہمی مشاورت ضروری ہے تاکہ پارٹی کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *