پانڈا کیپر کے گرنے پر پانڈا کا پیار بھرا ردعمل، ویڈیو وائرل

پانڈا کیپر کے گرنے پر پانڈا کا پیار بھرا ردعمل، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک منفرد اور دل کو چھو لینے والی ویڈیو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں ایک پانڈا اپنے کیپر کے گرنے کے بعد حیران کن انداز میں اس کے پاس آتا ہے اور ایک منفرد رویے کو اپناتے ہوئے اپنے کیپر کو گلے لگا لیتا ہے ۔اس مانوسیت سے بھرے منظرکو  وہاں پر موجود ہزاروں لوگوں نے اپنےکیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : جانوروں کی زبان سمجھنے کی کوشش، سائنسدانوں کا نیا چیلنج اور ممکنہ حقیقی کمیونیکیشن کی طرف قدم

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیپر اچانک پھسل کر زمین پر گر جاتا ہے جس کے فوراً بعد پانڈا تیزی سے اس کی طرف بڑھتا ہے۔ بظاہر مدد یا محبت کے جذبے کے تحت پانڈا اسے اپنے بازوؤں میں لے لیتا ہے، جیسے اسے تسلی دے رہا ہو۔ یہ منظر دیکھ کر صارفین جذباتی ہو گئے۔ کئی لوگوں نے اسے انسان اور جانور کے درمیان خوبصورت رشتہ قرار دیا، جبکہ کچھ نے کہا کہ یہ لمحہ واقعی نایاب اور یادگار ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسے رویے اس بات کی علامت ہوتے ہیں کہ جانور اپنے نگہبان کے ساتھ مانوس ہو چکا ہے اور اسے اپنا ایک محفوظ ساتھی سمجھتا ہے۔یہ ویڈیو نہ صرف لوگوں کے دل جیت رہی ہے بلکہ یہ بھی دکھا رہی ہے کہ محبت اور خیال رکھنے سے جانور بھی انسانوں سے گہرا تعلق قائم کر لیتے ہیں

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *