وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے جنگ بندی اور مصالحتی کردار پر پاکستان کی تاریخ ساز کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی برادر ملک پاکستان کی ثالثی میں قائم ہوئی، ایران پاکستان کا مخلصانہ اور مثبت کردار ہمیشہ یاد رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف سے ملاقات
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام چاہتا ہے، مشرق وسطی تنازعہ کے دیرپا حل کیلئے مخلصانہ کاوشیں کی جا رہی ہیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، ڈائیلاگ ہی میں تنازعات کا حل ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکا کے مابین مذاکرات کی کوششیں مزید تیز ہوگئی ہیں ، دونوں مملک کے درمیان اسلام آباد میں بات چیت کا دوسرا دور آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیرِاعظم شہباز شریف کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات
ایک جانب فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کا دورہ کیا تو دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچے ہیں۔

