نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر، وجہ کیا بنی ؟ جانیے

نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر، وجہ کیا بنی ؟ جانیے

پی ایس ایل کے مداحوں کیلئے بری خبر ، راولپنڈیز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ انجری کی وجہ غیر معینہ مدت کے لیے پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئے۔

پی ایس ایل کی فرنچائز راولپنڈیز نے نسیم شاہ کے باہر ہونے کی تصدیق کر دی۔

اس حوالے سے راولپنڈیز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف سائیڈ انجری کا شکار ہو گئے تھے، انجری کی وجہ سے وہ غیر معینہ مدت کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بال ٹیمپرنگ کیس : فخر زمان پر کتنے میچز کی پابندی لگنے کا امکان ہے ؟

اس بارے انتظامیہ نے مزید کہا کہ ٹیم کا میڈیکل اسٹاف ان کی ریکوری کو مانیٹر کر رہا ہے، اُمید ہے کہ نسیم شاہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپسی کر سکیں گے۔

 راولپنڈیز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈیز نسیم شاہ کے ساتھ  کھڑی ہے اور ان کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *