ایسی جنگ بندی چاہتے ہیں کہ دشمن ہم پر دوبارہ حملہ نہ کرسکے، عباس عراقچی

ایسی جنگ بندی چاہتے ہیں کہ دشمن ہم پر دوبارہ حملہ نہ کرسکے، عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ جنگ ایسے انداز سے ختم کی جانی چاہیے کہ دشمن کبھی ایران پر دوبارہ حملہ نہ کرسکے۔

عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب ایران کہتا ہے کہ وہ جنگ بندی نہیں چاہتا تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ ہم جنگ نہیں چاہتے, اس کا مطلب یہ ہے کہ جنگ ایسے ختم کی جانی چاہیے کہ ایران پر دوبارہ حملہ نہ کیا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل جنگی مقاصد میں ناکامی کو چھپانے کے لیے اندھا دھند ٹارگٹ کلنگ کر رہے ہیں ، اس قسم کی کارروائیاں ایرانی قوم کے حوصلے پست کرنے کے بجائے اس کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور وہ مزاحمت کے راستے پر پہلے سے زیادہ ثابت قدمی کے ساتھ گامزن رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی جانب سے اس طرح کی کارروائیوں کا مقصد ایرانی قوم کے حوصلے پست کرنا ہے، تاہم یہ کوششیں ناکام رہیں گی، ان کے بقول، ایسے اقدامات ایرانی عوام کے عزم کو کمزور کرنے کے بجائے مزید مضبوط کرتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایرانی قوم مزاحمت کے راستے پر پہلے سے زیادہ ثابت قدمی کے ساتھ گامزن رہے گی اور کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی فوج کے انٹیلیجنس سربراہ مجید خادمی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید

دوسری جانب اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اتوار کو ٹرمپ کو کال کر کے کہا کہ جنگ بندی نہ کریں۔

اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ نیتن یاہو نے ایسے کسی بھی اقدام پر خدشے کا اظہار کیا، ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ ایران نے امریکی شرائط مانی تو سیزفائر ہوگا، اس مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے کہ ایران افزودہ یورینیم حوالے کرے اور آئندہ افزودگی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ منگل کا دن ایران میں پاور پلانٹ اور برج ڈے ہوگا، دونوں ہی ایک ساتھ لپیٹ میں آئیں گے، آبنائے ہرمز کو کھولو ورنہ تم جہنم میں دھکیل دیے جاؤ گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *