خیبرپختونخوا کی صرف ایک تحصیل میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف، نیب نے ریکارڈ مانگ لیا

خیبرپختونخوا کی صرف ایک تحصیل میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف، نیب نے ریکارڈ مانگ لیا

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزرا کی مبینہ کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کے بعد صوبے کے صرف ایک تحصیل میں کروڑوں روپے کی ایک اور کرپشن سکینڈل کا انکشاف ہواہے ۔

قومی احتساب بیورو نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کرک میں اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا۔

نیب کی جانب سے تحصیل میونسپل آفیسر کو جاری نوٹس کے مطابق گزشتہ ماہ 83 کروڑ روپے کے ترقیاتی ٹینڈرز جاری کئے گئےکم ترین بولی (26، 23 اور 20 فیصد بیلو ریٹس) نظر انداز، من پسند کنٹریکٹر کو نوازا گیا، کم ریٹس کو مسترد کرکے قومی خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے کابل پر اربوں روپے میگا سٹی کی تعمیر کا انکشاف، صوبائی وزیر نیب کے ریڈار پر

نیب نے ٹی ایم او کرک سے بولی میں حصہ لینے والے کنٹریکٹرز، لاگت، میٹنگ منٹس، متعلقہ حکام سے اس کی منظوری سمیت دیگر ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق بے ضابطگیاں ثابت ہونے پر ذمہ داران کو نہ صرف گرفتار کیا جاسکتا ہے بلکہ ان سے وصولی بھی کی جائے گی۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *