کون سی اشیاء کتنی مہنگی ہوئیں،کراے کتنے بڑھے؟تیار تفصیلی رپورٹ حکومت کو پیش

کون سی اشیاء کتنی مہنگی ہوئیں،کراے کتنے بڑھے؟تیار تفصیلی رپورٹ حکومت کو پیش

حکومت کے اہم ادارے سپیشل برانچ کی طرف سے تیار کی گئی رپورٹ جس میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلات درج ہیں وہ حکومت کو پیش کر دی گئی ہے

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 38 اضلاع میں کیے گئے سروے کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ انٹرسٹی بسوں کے کرایوں میں اوسطاً 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 32 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اوسطاً 25 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔منی ٹرکوں کے کرایوں میں 12 سے 50 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جبکہ بڑے ٹرالرز کے کرایوں میں 13 سے 100 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بسوں میں مسافروں کی تعداد میں کمی بھی دیکھی گئی، جو مختلف اضلاع میں 10 سے 63 فیصد تک رہی۔ بس آپریشنز میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، جو دو سے 71 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی ایران پر شدید حملوں کی دھمکی سے تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا

مسافروں میں سب سے زیادہ کمی حافظ آباد میں دیکھی گئی، جہاں انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں۔ مری اور حافظ آباد میں انٹرسٹی بس آپریشنز پر سب سے زیادہ اثر پڑا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگرچہ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، لیکن تمام اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی سپلائی مستحکم رہی اور کسی جگہ قلت یا فراہمی میں رکاوٹ رپورٹ نہیں ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ رپورٹ کو دیکھتے ہوئے حکومت اشیائے ضروریہ اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مناسب اقدامات پر غور کر رہی ہے تاکہ شہریوں کی سہولت اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *