مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر، مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان پر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر، مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان پر

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ ہورہا ہے ، ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری ہے اور فی کلو قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مقامی مارکیٹوں میں دستیاب رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 250 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور عید کے بعد سے یہ مہنگائی مسلسل بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی بڑھتی قیمت کی بنیادی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہے، جس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ اور پیداواری لاگت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، فوڈ سپلائی چین میں آنے والی ہر چھوٹی تبدیلی گوشت کی قیمتوں پر فوری اثر ڈالتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :چکن کھانے کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر! ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

مقامی صارفین نے بھی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، اس ضمن میں ایک صارف نے بتایا کہ پہلے وہ 500 روپے فی کلو مرغی خریدتے تھے، لیکن اب انہیں ایک ہی مقدار کے لیے تقریباً 700 روپے ادا کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے انکی خریداری کی طاقت متاثر ہو رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھتی ہیں یا سپلائی چین میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو مستقبل میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر صارفین کو چاہیے کہ وہ متبادل ذرائع یا سستا گوشت تلاش کریں تاکہ مہنگائی کے اثرات کم کیے جا سکیں۔

واضح رہے کہ ملک میں دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی حالیہ مہینوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے عام عوام کی زندگی کو مزید مشکل کر دیا ، مقامی مارکیٹوں میں حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ قیمتوں پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ عام شہریوں پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات کم کیے جا سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *