بیٹے کی وائرل ویڈیو پر تنازع ،رجب بٹ کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

بیٹے کی وائرل ویڈیو پر تنازع ،رجب بٹ کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

معروف پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ نے اپنے بیٹے کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے اہم وضاحت پیش کر دی ہے۔

رجب بٹ کے یوٹیوب پر تقریباً 80 لاکھ جبکہ انسٹاگرام پر 20 لاکھ کے قریب فالوورز ہیں۔ حالیہ دنوں وہ ایک ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر زیر بحث رہے جس میں انہیں اپنے بیٹے کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بیٹے کی وائرل ویڈیو پر تنازع ،رجب بٹ کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں تاہم رجب بٹ نے سامنے آ کر واضح کیا ہے کہ یہ ویڈیو حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔

رجب بٹ نے اس موقع پر کہا کہ اللہ تمام بچوں کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ انہوں نے طلاق سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے پہلے ہی وضاحت دے چکے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حالات بہتر ہوں گے۔

یہ بھی پرھیں :رجب بٹ طلاق کے معاملے پر کھل کر بول پڑے،بیٹے کے بارے کیا کہا؟

واضح رہے کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی ایک شاندار تقریب میں ہوئی تھی، تاہم بعد میں دونوں کے درمیان دوریاں پیدا ہو گئیں۔ رجب بٹ بیرون ملک منتقل ہو گئے جبکہ ایمان فاطمہ حمل کے باعث پاکستان میں رہیں۔

بعد ازاں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں۔ ان کا ایک بیٹا کیوان سلطان ہے جو اس وقت اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہا ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *