شہریوں نے مارچ میں 13 فیصد تیل زیادہ خریدا ،کھپت کیوں بڑھی وجہ سامنے آگئی

شہریوں نے مارچ میں 13 فیصد تیل زیادہ خریدا ،کھپت کیوں بڑھی وجہ سامنے آگئی

ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کی جانب سے مارچ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر تیل کی فروخت میں تقریباً 13 فیصد اضافہ ہوا،

حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں کی بندش ، سرکاری دفاتر میں چھٹیوں اور سٹاف کم کرنے سمیت دیگر اقدامات کے باوجود کھپت میں اضافہ ہونا ایک بڑا سوالیہ نشان ہے اس حوالے سے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران عوام کے سفر میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے تیل کی کھپت بڑی ہے اور یہی سب سے بنیادی وجہ ہے

ایک دوسری بڑی وجہ پن بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث بجلی گھروں نے فرنس آئل کی خریداری میں اضافہ کیا، جس سے مجموعی طلب میں بھی اضافہ ہوا۔ مارچ میں پٹرول کی فروخت فروری کے مقابلے میں 8 فیصد بڑھ کر 6 لاکھ 70 ہزار ٹن تک پہنچ گئی، جبکہ فروری میں یہ 6 لاکھ 20 ہزار ٹن تھی۔ اسی طرح ڈیزل کی فروخت میں بھی 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارچ میں ڈیزل کی فروخت 5 لاکھ 90 ہزار ٹن رہی، جو فروری میں 5 لاکھ 20 ہزار ٹن تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا

دوسری جانب فرنس آئل کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، مارچ میں فرنس آئل کی فروخت 90 ہزار ٹن تک پہنچ گئی، جبکہ فروری میں یہ صرف 40 ہزار ٹن تھی۔

ماہرین کے مطابق اگر توانائی کے متبادل ذرائع میں بہتری نہ آئی تو آئندہ مہینوں میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں اضافہ جاری رہ سکتا ہےجو نہ صرف حکومت بلکہ عوام کیلئے پریشانی کا باعث ہے اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے لوگوں کو اپنی سرگرمیاں محدود کرنے کا کہا گیا اگر ایسا ہوتا ہے اور حکومت اپنی پالیسی پرعمل پیرا کرانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو تیل کی قیمت گر سکتی ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *