خواتین کے لیے خوشخبری، 12 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ حاصل کرنے کا آسان طریقہ

خواتین کے لیے خوشخبری، 12 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ حاصل کرنے کا آسان طریقہ

دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والی تعلیم یافتہ خواتین کے لیے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔ مریم نواز کے وژن کے تحت ہنرمند نوجوان پروگرام کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کا عمل جاری ہے، جس کے تیسرے مرحلے (راؤنڈ 3) میں جلد درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ فنڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل اسکلز پروگرام ہے، جسے خاص طور پر تعلیم یافتہ دیہی خواتین کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ گھر بیٹھے بامعنی کیریئر بنا سکیں اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کر سکیں۔

اس پروگرام کے تحت منتخب شرکا کو 6 ماہ پر مشتمل انسٹرکٹر کی زیرِ نگرانی تصدیق شدہ ڈیجیٹل ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین کو ماہانہ 5 ہزار روپے وظیفہ اور 7 ہزار روپے انٹرنیٹ و ڈیوائس الاؤنس دیا جائے گا، یوں مجموعی طور پر انہیں ہر ماہ 12 ہزار روپے کی مالی معاونت حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اسکول چھٹیوں میں توسیع سے متعلق رانا سکندر حیات کا سوشل میڈیا پول، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا

تربیت کے علاوہ پروگرام میں مستقل رہنمائی، کیریئر کونسلنگ، فری لانسنگ، ریموٹ ورک اور ای کامرس کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے، تاکہ خواتین مالی طور پر خودمختار بن سکیں اور اپنے خاندان و برادری کی معاشی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔

اس پروگرام میں شرکت کے لیے خواتین کا کم از کم 16 سالہ تعلیمی پس منظر ہونا ضروری ہے۔ امیدوار کا تعلق دیہی پنجاب سے ہونا چاہیے، عمر 21 سے 40 سال کے درمیان ہو اور انٹری ٹیسٹ میں کامیابی لازمی قرار دی گئی ہے۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *