’’گُڈی لہور دی اُڈی‘‘ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا بسنت پر بڑا اعلان

’’گُڈی لہور دی اُڈی‘‘ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا بسنت پر بڑا اعلان

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم  نواز نے لاہور میں بسنت فیسٹیول کے حوالے سے 7 فروری کو جشن کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور اور پنجاب بھر کے شہری آئیں لبرٹی چوک میں ہمارے ساتھ بسنت تہوار منائیں۔ اُنہوں ںے کہا کہ 7 فروری کو لبرٹی چوک میں جشن ہوگا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب م نے بسنت کے حوالے سے گانا ’’گُڈی لہور دی اُڈی‘‘ بھی شیئرکیا۔

واضح رہے جشنِ بہاراں اور بسنت کی روایتی رونقیں ایک بار پھر زندہ ہو گئی ہیں، روشنیوں سے جگمگاتے راستے، بلند و بالا پتنگیں اور زندہ دلانِ لاہور کا جوش و خروش اس بات کی گواہی ہے کہ لاہور کی ثقافت آج بھی بے مثال ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمیں اپنے صوبے اور زبان پر فخرہونا چاہیے، بسنت محض ایک فیسٹیول نہیں بلکہ ایک اجتماعی جذبہ ہے جسے عوام نے غیر معمولی جوش کے ساتھ اپنایا ہے اس تہوار کی بین الاقوامی حیثیت بھی ہے اور دنیا بھر میں لوگ اسے دیکھتے اور مناتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ پنجاب کے کلچر کو دنیا میں متعارف کرانے اور پاکستان کی ایک ترقی پسند تصویر دکھانے کے لیے بسنت سے بہتر موقع شاید ہی کوئی اور ہو۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے یہ بیانیہ سننے کو ملتا رہا ہے کہ ملک کے حالات خراب ہیں، معیشت خطرے میں ہے اور یہاں کوئی سرگرمی ممکن نہیں، مگر اب حالات بدل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور میں بسنت کا رنگ ، پتنگ اور ڈورکی ریکارڈ فروخت،انتظامیہ کے نئے فیصلے

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقی ہو رہی ہے، لوگ آگے بڑھ رہے ہیں اور خوشی منانا چاہتے ہیں، جس کے لیے ایک مثبت ماحول ضروری ہے، بسنت کے انعقاد کے لیے نہایت باریک بینی سے سکیورٹی پروٹوکولز اور سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز تیار کیے گئے ہیں۔

 

editor

Related Articles