میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا

میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا

پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق امتحانات کا آغاز 31 مارچ 2026 سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ امتحانی تاریخوں کا اعلان بروقت کرنے کا مقصد طلبہ کو بہتر اور منظم تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے۔

کنٹرولر امتحانات پشاور بورڈ ا نعام اللہ شاہ کے مطابق امتحانات سے متعلق مکمل شیڈول، رول نمبر سلپس اور دیگر اہم ہدایات مقررہ وقت پر جاری کر دی جائیں گی تاکہ طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جبکہ پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے رواں سال کے سالانہ امتحانات کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز 27 مارچ سے ہوگا، جس میں پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے طلبہ شریک ہوں گے، امتحانات کے بعد نتائج کی تیاری کے عمل کو بروقت مکمل کیا جائے گا اور دسویں جماعت کا نتیجہ 6 اگست کو جاری کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا نتیجہ 2 ستمبر کو متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کو خدشہ ہے ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو بھی بورڈ آف پیس میں لاسکتے ہیں،برطانوی میڈیا

شیڈول کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی اسی شیڈول کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 20 مئی سے شروع ہوں گے، جن کے لیے امتحانی مراکز، نگران عملے اور دیگر انتظامی امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق بارہویں جماعت کا نتیجہ 23 ستمبر کو جاری کیا جائے گا، جبکہ گیارہویں جماعت کے نتائج 22 اکتوبر کو اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ میٹرک کے ضمنی امتحانات کا آغاز 6 اکتوبر سے ہوگا، جبکہ ان امتحانات کے نتائج 8 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے، اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات 3 نومبر سے منعقد کیے جائیں گے، جن کے نتائج کا باضابطہ اعلان 12 جنوری 2027 کو متوقع ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ جاری کردہ امتحانی شیڈول پنجاب کے تمام بورڈز پر یکساں طور پر نافذ العمل ہوگا، صوبے بھر میں امتحانی عمل کو یکساں نظام کے تحت آگے بڑھایا جائے گا تاکہ طلبہ کو کسی قسم کی ابہام یا تاخیر کا سامنا نہ ہو، امتحانات کے شفاف اور منظم انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مقررہ وقت کے مطابق مکمل کیے جائیں گے، جبکہ طلبہ اور والدین سے بھی اپیل ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق اپنی تیاری کو حتمی شکل دیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *