کے پی میں روزانہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوتے ہیں تاہم کسی بڑے آپریشن کا پلان نہیں : وزیر دفاع خواجہ آصف

کے پی میں روزانہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوتے ہیں تاہم کسی بڑے آپریشن کا پلان نہیں :   وزیر دفاع خواجہ آصف

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کے پی میں روزانہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوتے ہیں کسی بڑے آپریشن کا پلان نہیں ہے ، تیراہ دہشتگردی سے شدید متاثر ہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے کوئی فنڈز باقی ہیں تو وفاق کو ادا کرنے چاہییں، کے پی میں سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں ، وہاں کے عوام پنجاب آتے ہیں تو حیران رہ جاتے ہیں۔

کے پی میں ہمارے فوجی جوانوں کو دہشتگردوں نے بے دردی کے ساتھ قتل کیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی فلمی ڈائیلاگ بول رہے ہیں، سہیل آفریدی کی خود کو مارنے کی بات پشتو یا پنجابی فلم کا اسکرپٹ لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوتے ہیں کسی بڑے آپریشن کا پلان نہیں ہے، تیراہ دہشتگردی سے شدید متاثر ہ ہے، وہاں بڑا آپریشن ہوگا تو شہریوں کو بھی نقصان ہوسکتا ہے، تیراہ میں کوئی بھی دستہ نہیں بھیجا گیا جب ضرورت ہوگی تو بھیجیں جائیں گے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کے پی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن مقانی لوگوں کے تعاون سے ہورہے ہیں، کے پی میں پاک فوج اور ریاست کے خلاف جذبات ابھارنے کی کوشش ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں مختلف قسم کی آوازیں ہیں جو باہر بیٹھے ہیں ان کی زبان کچھ اور ہے، بانی کا ، فیملی اور ارکان کا مﺅقف الگ الگ ہے، جو چھپے ہیں ان کی آواز کچھ اور ہے۔

اپوزیشن میں پی ٹی آئی اکثریتی پارٹی ہے لیکن اپوزیشن لیڈر اپنا کیوں نہیں لائے؟ محمود اچکزئی کے ساتھ پی ٹی آئی نے جو ماضی میں کیا وہ سب جانتے ہیں، محمود اچکزئی کی جگہ اگر میں ہوتا تو کبھی پی ٹی آئی پر اعتبار نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں: اداروں پر الزامات کا کیس، سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم

خیبرپختونخواہ میں آپریشن کرنے یا گورنر راج لگانے جیسا کوئی بڑا فیصلہ کرنے کی پلاننگ نہیں ہے۔ افغانستان سے دہشتگردوں کو سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت جو کہتی کہ ہمارا پیسا نہیں ملا ، وفاق ان کو حساب دے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *