ایپل سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنیوالی کمپنی کا اعزاز حاصل کرنے کے قریب

ایپل سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنیوالی کمپنی کا اعزاز حاصل کرنے کے قریب

گزشتہ 14 سالوں میں پہلی بار ایپل ایک سال میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی کا عالمی اعزاز حاصل کرنے کے قریب ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2011 سے 2024 کے دوران جنوبی کورین کمپنی سام سنگ مسلسل ہر سال دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی رہی۔

مگر آئی فون 17 سیریز کی کامیابی نے 2025 میں ایپل کو نمبرون پوزیشن کے قریب کھڑا کر دیا ہے۔ درحقیقت یہ ایپل کی عارضی کامیابی نہیں بلکہ یہ سلسلہ کم از کم 2029 تک برقرار رہے گا۔

یہ بات موبائل ڈیوائسز کی فروخت پر نظر رکھنے والے ادارے کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔رپورٹ کے مطابق 2025 کی تیسری سہ ماہی کے دوران ایپل کے آئی فونز کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

درحقیقت آئی فون 17 سیریز کی فروخت توقعات سے زیادہ بہتر ہوئی جبکہ اس سہ ماہی کے دوران جنوبی کورین کمپنی کے فونز کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.6 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین کی جانب سے پرانے آئی فونز کو تبدیل کیا جا رہا ہے جس سے ایپل کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق جن افراد نے کووڈ 19 کی وبا کے دوران اسمارٹ فونز خریدے تھے وہ اب انہیں اپ گریڈ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: موبائل سم صارفین کے لئے اہم خبر سامنے آگئی

اسی طرح 35 کروڑ سے زائد پرانے آئی فونز 2023 سے 2025 کی دوسری سہ ماہی کے دوران فروخت ہوئے، جن کے صارفین کی جانب سے بھی آنے والے برسوں میں نئے آئی فونز کو خریدے جانے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *