یہ تین چیزیں گوگل پر ہرگز مت سرچ کریں ورنہ آپ مشکل میں پڑ سکتے ہیں

یہ تین  چیزیں گوگل پر ہرگز مت سرچ کریں ورنہ  آپ مشکل میں پڑ سکتے ہیں

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کو روزانہ اربوں صارفین معلومات تک رسائی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اگرچہ یہ پلیٹ فارم وسیع اور متنوع معلومات کا خزانہ ہے، لیکن ماہرین کے مطابق اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر موضوع کو یہاں تلاش کرنا مناسب یا محفوظ ثابت ہوتا ہے۔ متعدد ایسے موضوعات موجود ہیں جن پر سرچ کرنا نہ صرف وقت کا ضیاع ہو سکتا ہے بلکہ یہ عمل نفسیاتی دباؤ، خوف یا حتیٰ کہ قانونی مسائل کا موجب بھی بن سکتا ہے۔

بین الاقوامی تحقیق کے مطابق پانچ ایسی اقسام کی معلومات ہیں جنہیں گوگل پر تلاش کرنے سے گریز کرنا بہتر ہے۔ سب سے پہلے طبی علامات سے متعلق سرچنگ ہے۔ اگر کسی شخص کو جسمانی طور پر کوئی تکلیف یا بیماری کی علامت محسوس ہو تو ماہرین براہ راست ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ گوگل پر علامات تلاش کرنے سے معمولی مسائل بھی سنگین بیماریوں کی شکل میں ظاہر ہو سکتے ہیں، جس سے غیر ضروری ذہنی پریشانی پیدا ہوتی ہے۔ اس طرح کی خود تشخیص اکثر غلط نتائج پر پہنچاتی ہے۔

اسی طرح بم بنانے یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے متعلق معلومات ڈھونڈنا انتہائی خطرناک ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس طرح کے سرچ ڈیٹا پر نظر رکھتے ہیں، اور ایسی معلومات تلاش کرنا صارف کو قانونی مشکلات میں الجھا سکتا ہے۔ اس لیے ماہرین اس قسم کے مواد سے مکمل گریز کی ہدایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بائیو کیمسٹری، مائیکرو بیالوجی اور بائیوٹیکنالوجی کے گریجویٹس کے لیے اہم خبر، اے ایچ پی سی کا بڑا فیصلہ آگیا

کینسر جیسی سنگین بیماری کے بارے میں بار بار سرچ کرنا بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ چونکہ کینسر کی ابتدائی علامات متعدد عام بیماریوں جیسی ہوتی ہیں، اس لیے انٹرنیٹ پر انہیں تلاش کرنے سے صارف ذہنی طور پر غیر ضروری خوف میں مبتلا ہو جاتا ہے، جبکہ حقیقت میں مسئلہ معمولی بھی ہو سکتا ہے۔ لہٰذا ایسے معاملات میں انٹرنیٹ کے بجائے ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ہی بہتر ہے۔

خطرناک جانوروں کے متعلق معلومات تلاش کرنا بھی بتدریج ذہنی خوف کو جنم دے سکتا ہے، جو روزمرہ زندگی کے معمولات یا سفر کے دوران غیر ضروری پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ اسی طرح اپنا نام گوگل پر تلاش کرنا بظاہر بے ضرر عمل لگتا ہے، لیکن اس سے پرانی معلومات، تصاویر یا سرگرمیاں سامنے آ سکتی ہیں جو صارف کی پرائیویسی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں اور اسے ذہنی الجھن میں مبتلا کر سکتی ہیں۔

ماہرین کا مجموعی مشورہ ہے کہ گوگل کا استعمال ضرور کیا جائے، لیکن خاص طور پر صحت، ذاتی معلومات اور سیکیورٹی سے متعلق موضوعات سرچ کرتے وقت محتاط رہنا ضروری ہے۔ سنجیدہ نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ مستند ماہرین یا مجاز اداروں سے براہ راست مشورہ کرنا زیادہ محفوظ اور مؤثر طریقہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *