معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم دورانِ زچگی انتقال کر گئیں۔ ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مریم کے انتقال کی خبر ان ہی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی اسٹوری کے ذریعے سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس، ملزم عمر حیات پر فردِ جرم عائد، ملزم کا الزام قبول کرنے سے انکار

جمعرات کو انسٹا اسٹوری میں بتایا گیا کہ ‘پیاری مریم اللہ کو پیاری ہو گئی ہیں’۔ پوسٹ میں ان کے لیے ‘دعاِ مغفرت’ کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ خبر سامنے آتے ہی ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر صارفین نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مریم کی نیکیوں، ان کے مثبت رویے اور دلکش شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں:ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس میں اہم پیش رفت

پیاری مریم سوشل میڈیا پر اپنی منفرد ویڈیوز اور خوش مزاجی کے باعث خاصی مقبول تھیں۔ ان کے انتقال کی اطلاع پر سوشل میڈیا کمیونٹی میں گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مداح مسلسل ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کر رہے ہیں۔

انتظامیہ یا اہلِ خانہ کی جانب سے مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں، تاہم یہ واضح ہے کہ سوشل میڈیا دنیا ایک ہنستی مسکراتی شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *