چین میں 6.1 شدت کا خوفناک زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں

چین میں 6.1 شدت کا خوفناک زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں

چین کے شمال مغربی خطے سنکیانگ میں جمعرات کی صبح شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چینی میڈیا کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ‘6.1’ ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال ‘کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی’ جبکہ مقامی انتظامیہ صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا خوفناک زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں، سونامی کا خدشہ

زلزلہ ‘اکچی کاؤنٹی’ کے قریب آیا جو کرغزستان اور سنکیانگ کی سرحد کے نواح میں واقع ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زمین لرزنے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلومیٹر یعنی تقریباً 6.2 میل کی گہرائی میں تھا، جس کے باعث جھٹکے کافی شدت سے محسوس کیے گئے۔

علاقے میں زلزلے کے بعد عوام خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ہنگامی خدمات کے ادارے ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر الرٹ کر دیے گئے ہیں جبکہ امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں 6.7 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

واضح رہے کہ گزشتہ روز ’جاپان کے مشرقی ساحل ہونشو‘ کے قریب بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت ’5.1‘  ریکارڈ کی گئی تھی۔ مسلسل زلزلوں کے باعث خطے میں تشویش کی فضا برقرار ہے۔ مزید صورت حال کے لیے چین کے مقامی اداروں کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ آخری مرتبہ 26 نومبر کو انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.2 شدت کا طاقتور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ساحلی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس زلزلے کے جھٹکے جاپان میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ : عمارتیں منہدم ، 20 افراد جاں بحق

انڈونیشین میٹرو لوجیکل اور جیو فزیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز سولاویسی کے ساحلی حصے کے قریب تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی تقریباً 105 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ گہرائی زیادہ ہونے کے باعث جھٹکوں کی شدت سطح زمین پر نسبتاً کم رہی، مگر پھر بھی لوگوں میں شدید گھبراہٹ دیکھنے میں آئی۔

Related Articles