کراچی کی گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی ، اطراف میں موجود فائر ٹیموں کو طلب کرلیا گیا ،فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیافائربریگیڈ اورریسکیو کی بارہ گاڑیاں آگے بجھانے میں مصروف ہیں،آگ لگنے کے باعث عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔
فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت کے باعث دو فائر فائٹر بھی جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں تاہم آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں فیکٹر ی کے اندر جانے کے لئے بھاری مشینری کے ساتھ فیکٹری کی دیوار توڑ ی گئی ہے ،دھواں بھر جانے سے امدادی کاموں میں مصروف اہلکاروں کی حالت غیر ہوگئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے اندر موجود ملازمین کو باہر نکال لیا گیا ہے،فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث دیواریں گرنے سے دھماکوں کی آوازیں
آرہی ہیں ۔ریسکیو حکام کی طرف سے فیکٹر ی کے ساتھ موجود دو دیگر عمارتوں میں بھی آگ لگنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی گارمنٹس فیکٹری میں لگنےوالی آگ کی شدت مزید بھڑ گئی ہے، فائربریگیڈحکام کے مطابق آگ تیسرے درجے کی ہے فائربریگیڈ اور ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو کی 12 سے زائد گاڑیاں اسنارکل سمیت آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔
آگ لگنے کے باعث فیکٹری کے مختلف حصوں کی دیواریں گر نا شروع ہوگئی ہیں ،فیکٹر ی کے قریب موجود لوگوں کو دور کیا جارہاہے ، قریبی فیکٹریوںسے بھی فائر ٹیموں کو بلا لیا گیا ہے ۔
چوکیدار کے بیان کے مطابق دو تین بچے چوری کرنے فیکٹری میں گھسے، بچوں نے فیکٹری سے کچھ چیزیں چوری کیں اور جاتے ہوئے فیکٹری میں آگ لگا گئے جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ آدھا گھنٹہ تاخیر سے پہنچا۔