پاکستان اور قازقستان دوطرفہ تجارت کو 1 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے پرعزم

پاکستان اور قازقستان دوطرفہ تجارت کو 1 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے پرعزم

اسلام آباد میں ایک پر وقار تقریب میں پاکستان اور قازقستان نے مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر قازقستان قاسم جومارت توکایووف موجود تھے اور دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے۔

مختلف شعبوں میں تعاون پر دستخط کئے گئے جن میں کان کنی اور پٹرولیم،اقوام متحدہ کے امن مشنز میں تعاون قیدیوں کے تبادلے اور دیگر شعبے شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت دے گا اور طے پانے والے معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں عملی ہونے سے معاشی اور ثقافتی تعاون میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان بورڈ آف پیس کے رکن بھی ہیں اور غزہ میں امن و استحکام کے لیے دعاگو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :قازقستان کے صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

صدر قازقستان نے بھی شاندار استقبال اور مہمان نوازی پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کا قابل اعتماد دوست ملک ہے اور دونوں ممالک مشترکہ اقدار اور روایات کے امین ہیں۔ انہوں نے تجارتی اہداف اور توانائی، ٹرانزٹ ٹریڈ، بندرگاہوں اور فضائی روابط میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک ایک سال میں دوطرفہ تجارت کو 1 ارب ڈالر تک لے جانے کے ہدف پر کام کریں گے اور مشترکہ کوششوں سے اقتصادی و تجارتی اہداف حاصل ہوں گے۔

صدر قازقستان نے کہا کہ پیداواری شعبے میں پاکستان کو پلانٹ لگانے کی دعوت دیتے ہیں اور اسلامک فنانس، سائنس، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق ہوا،صدر قازقستان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ کیا گیا، جس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، بعد ازاں صدر نے یادگاری پودا بھی لگایا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *