مرزا شہزاد اکبر اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کا حکم

مرزا شہزاد اکبر اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کا حکم

اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم جاری کیا جبکہ عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں شہزاد اکبر کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تحریری حکم کے مطابق مرزا شہزاد اکبر کو متعدد بار عدالت میں طلب کیا گیا تاہم وہ کسی بھی پیشی پر حاضر نہیں ہوئے جس کے بعد عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیں : بھگوڑے یوٹیوبرزکا گھیرا تنگ، برطانیہ میں مقیم شہزاد اکبر اورعادل راجا سے متعلق بڑی خبرآگئی

ذرائع کے مطابق مرزا شہزاد اکبر کے خلاف مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے، ان پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹویٹر) پر متنازع بیانات جاری کرنے کے الزام میں جولائی 2025 میں این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔

عدالتی احکامات کے بعد متعلقہ اداروں کو شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے برطانیہ سے باضابطہ طور پر دو پاکستانی شہریوں عادل راجہ اور مرزا شہزاد اکبر کی حوالگی کا مطالبہ کررکھا ہے۔

مرزا شہزاد اکبر سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور حکومت میں مشیر برائے احتساب و داخلہ امور تعینات رہے تھے۔ اس کے علاوہ وہ ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں ، عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے کچھ ہی روز بعد شہزاد اکبر اپریل 2022 میں پاکستان سے برطانیہ چلے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :شہزاد اکبر 190 ملین پاؤنڈز کیس کے مرکزی کردار کیسے؟ حسن ایوب خان کے تہلکہ خیز انکشافات

اگرچہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک فیصلے کے نتیجے میں ان کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان سے راونہ ہو گئے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *