امریکا : سفری پابندیوں میں 30 سے زائد ممالک شامل کرنے کی تیاری

امریکا : سفری پابندیوں میں 30 سے زائد ممالک شامل کرنے کی تیاری

امریکہ نے اپنی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ممالک کی تعداد 19 سے بڑھا کر 30 سے زائد کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری Kristi Noem نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کسی مخصوص ملک کا نام لیے بغیر یہ کہا کہ صدر ٹرمپ اس وقت جائزہ لے رہے ہیں کہ مزید کون سے ممالک اس پابندی میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب رواں ماہ کے آغاز میں خبر آئی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے خدشات کے پیش نظر 19 غیر یورپی ممالک سے آنے والے تارکین وطن کی جانب سے جمع کروائی گئی تمام امیگریشن درخواستیں روک دی ہیں۔ اس میں گرین کارڈ کی درخواستیں اور امریکی شہریت کے حصول کی کارروائی بھی شامل ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق، موجودہ پابندیاں ان 19 ممالک کے افراد پر لاگو ہوتی ہیں جنہیں جون میں پہلے ہی جزوی سفری پابندی کا سامنا تھا،  ان میں افغانستان، برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اريتريا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں، جن پر جون میں سب سے سخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ ان پابندیوں میں چند استثنائی معاملات کے علاوہ، امریکہ میں داخلے پر مکمل پابندی بھی شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیں : تیسری دنیا کے ممالک سے امریکا مائیگریشن مستقل طور پر بند کرینگے ، صدر ٹرمپ

مزید برآں، فہرست میں دیگر 19 ممالک بھی شامل ہیں، جنہیں جون میں جزوی پابندیوں کا سامنا تھا۔ ان میں برونڈی، کیوبا، لاؤس، سیرالیون، ٹوگو، ترکمانستان اور وینیزویلا شامل ہیں ، ان نئے اقدامات کے تحت ان ممالک کے شہریوں کی آمد و رفت پر بھی اضافی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں، اور یہ پابندیاں ممکنہ طور پر گرین کارڈ یا امریکی شہریت کی درخواستوں پر بھی اثر ڈالیں گی۔

یہ فیصلے امریکہ کی موجودہ امیگریشن پالیسی کی کڑی نگرانی اور سخت حفاظتی اقدامات کا حصہ ہیں، جس کا مقصد قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانا بتایا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس توسیع کے نتیجے میں متعدد ممالک کے شہریوں کے لیے امریکہ کا سفر مزید مشکل اور محدود ہو جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *