پاکستان کو جنگ کی گیدڑ بھبکیاں دینے والی شکست خوردہ بھارتی فوج کا ناقص جنگی معیار بے نقاب ، معمول کی فوجی مشقوں میں بار بار حادثات نے بھارتی افواج کی دفاعی صلاحیت پر سوالات اٹھا دیے ۔
بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی ناکامی کے بعد اب بھارتی فوجی ٹینک بھی ناکارہ نکلے ، بھارتی ریاست راجستھان میں معمول کی فوجی مشق کے دوران فوجی ٹینک اندرا گاندھی نہر میں ڈوب گیا ، یہ حادثہ بکتر بند ٹینک کے نہر پار کرنے کی مشق کے دوران پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت کا پردہ چاک کردیا
بھارت میں فوجی مشقوں کے دوران پیش آنے والا یہ پہلا حادثہ نہیں ہے ، جون 2024 میں لداخ کے علاقے میں بھی دریا عبور کرنے کے دوران فوجی ٹینک بہہ جانے سے 5 اہلکار ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اکتوبر 2022 میں بھی فائرنگ کی مشق کے دوران ٹینک کی بیرل پھٹنے سے دو اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہواتھا۔
بھارت میں فوجی مشقوں یا تربیت کے دوران حفاظتی اقدامات اور پیشہ ورانہ مہارت کا شدید فقدان رہا ہے، بھارتی فوج کی نام نہاد جنگی تربیت پر سوالات، معمولی نہر عبور نہ کر سکنے والا ٹینک کیا جنگی حالات میں کارگر ثابت ہو سکتا ہے؟
مزید پڑھیں:ہندوستانی جنرل انیل چوہان اور اسرائیل کے میجر جنرل امیر برم کی ملاقات نے ہندوتوا اور صیہونیت گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیئے
بھارتی فوجی اہلکاروں کی اموات سے متکبر مودی اور اس کی فوج کی تربیتی خامیوں کا پردہ چاک ہو چکاہے ۔
🚨پاکستان کو جنگ کی گیدڑ بھبکیاں دینے والی شکست خوردہ بھارتی فوج کا ناقص جنگی معیار بے نقاب۔۔معمول کی فوجی مشقوں میں بار بار حادثات نے بھارتی افواج کی دفاعی صلاحیت پر سوالات اٹھا دیے ۔۔۔ pic.twitter.com/uTmxgDOZHd
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) December 8, 2025

