ایک درخت، 14 اقسام کے آم، کسان کا بڑا کارنامہ

ایک درخت، 14 اقسام کے آم،  کسان کا بڑا کارنامہ

کسی بھی پھل کے درخت سے عام طور پر ایک ہی قسم کی پیداوار حاصل ہوتی ہے، لیکن بھارت میں ایک کسان نے اس روایتی تصور کو بدل کر سب کو حیران کر دیا ہے۔بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کے کسان اوکا بھائی بھٹی نے ایک ہی آم کے درخت پر 14 مختلف اقسام کے آم اُگا کر غیر معمولی تجربہ پیش کیا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کسان نے گرافٹنگ تکنیک اور جدید زرعی طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے یہ حیرت انگیز کامیابی حاصل کی۔ اس ایک درخت پر اب مختلف سائز، رنگ اور ذائقے والے آم موجود ہیں جو پھل کے موسم میں اسے ایک منفرد منظر میں بدل دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :دو کتوں کی دیکھ بھال کریں، سالانہ تقریباً 2 کروڑ روپے کمائیں

درخت پر کیسر، امرپالی، لنگڑا، بادامی، رس بری، گلابی، جمعدار، کالا جمعدار، ہاپس اور طوطا پوری سمیت متعدد اقسام کے آم پیدا ہو رہے ہیں، جن کا ذائقہ اور خوشبو ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہے۔

اس انوکھے تجربے کو دیکھنے کے لیے نہ صرف مقامی افراد بلکہ دور دراز علاقوں سے بھی لوگ بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔دیہی افراد کے مطابق کچھ اقسام کے آم نایاب ہیں اور ماضی میں نوابی دور میں بھی ان کی خاص پہچان رہی ہے۔

ماہرین زراعت اس تجربے کو جدید باغبانی کی ایک دلچسپ مثال قرار دے رہے ہیں، جس نے زرعی دنیا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

editor

Related Articles