سمندر میں حیران کن واقعہ، ڈولفنز نے انسانوں کو خطرناک شارک سے بچا لیا

سمندر میں حیران کن واقعہ، ڈولفنز نے انسانوں کو خطرناک شارک سے بچا لیا

2004 میں نیوزی لینڈ کے ساحل کے قریب ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے آج بھی سمندری ماہرین حیرت سے یاد کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وہانگاری کے اوشن بیچ کے قریب ایک والد، ان کی 15 سالہ بیٹی اور ان کے دوست سمندر میں تیراکی کر رہے تھے کہ اچانک سمندر میں صورتحال بدل گئی۔

اسی دوران بوتل نوز ڈولفنز کا ایک غول وہاں پہنچا اور تیراکوں کے گرد گول دائرے بنا کر انہیں گھیر لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈولفنز مسلسل تیراکوں کو ایک جگہ جمع رکھتی رہیں اور انہیں پانی میں آگے بڑھنے نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں :صحرا کے بیچ زمین کی آنکھ کا راز ، دلچسپ حقیت سامنے آگئ

کچھ ہی دیر بعد پانی میں تقریباً 3 میٹر لمبی گریٹ وائٹ شارک دیکھی گئی، جو ممکنہ طور پر قریب موجود تھی۔بتایا جاتا ہے کہ ڈولفنز تقریباً 40 منٹ تک وہاں موجود رہیں اور بار بار انسانوں اور شارک کے درمیان اپنی پوزیشن تبدیل کرتی رہیں، جیسے وہ کسی حفاظتی دیوار کا کردار ادا کر رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :اب پیسے دے کر جیل جائیں، جیل انتظامیہ کا انوکھا پروگرام

ماہرینِ سمندری حیات کے مطابق ڈولفنز انتہائی ذہین اور سماجی جانور ہیں جو اپنے گروہ کو خطرات سے بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور بعض اوقات انسانوں کے ساتھ بھی اسی حفاظتی رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

یہ واقعہ آج بھی اس بات کی مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے کہ سمندری جانوروں کا رویہ بعض اوقات انسانی زندگی کے تحفظ میں حیران کن کردار ادا کر سکتا ہے۔

editor

Related Articles