کسی پر الزام نہیں، شکست کی ذمہ داری خود لوں گا، ہار کر مایوسی ہوئی، شان مسعود

کسی پر الزام نہیں، شکست کی ذمہ داری خود لوں گا، ہار کر مایوسی ہوئی، شان مسعود

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ کسی پر الزام نہیں لگاؤں گا، شکست کی ذمہ داری خود لوں گا، بطور کپتان کوشش کرتا ہوں چیزوں کو بہتر کروں۔

ڈھاکا میں پہلے ٹیسٹ میچ میں گزشتہ روز بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دیدی ، میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ناہید رانا نے ٹیم پلاننگ اور بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید تھی کہ ہمارے سیٹ بیٹر گیم کو لمبا لے کر جاتے مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا، ہمارے سیٹ بیٹر لمبا کھیلتے تو ہم میچ ڈرا کر سکتے تھے۔

قومی کپتان نے کہا کہ مثبت بات یہ ہے کہ اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل نے بہترین کھیل پیش کیا، عبداللّٰہ کو آج صبح ٹریننگ کے دوران سر پر بال لگی مگر اس کے باوجود اس نے اچھا حوصلہ دیکھایا ، مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیل کر دونوں نوجوان بلے بازمزید میچور ہوں گے۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ بطور کپتان یہ نہیں کہوں گا کہ بولر یا بیٹر نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا، بولر نے چند سیشن میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :ڈھاکہ ٹیسٹ : اذان اویس کا اعزاز ، ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے 14ویں پاکستانی بن گئے

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے نجم الحسین شانتو اور مومن الحق نے اچھا کھیل پیش کیا، ہمیں لگا کہ مومن الحق اور شانتو کی پارٹنرشپ کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکلا ، میرے خیال سے یہ بہترین ٹیسٹ پچ تھی، اسپنرز نے فاسٹ بولر کو وکٹیں لینے میں مدد کی۔ بطور ٹیم ہر مخالف ٹیم کو عزت دی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہدف ملنے کے بعد فیصلہ کیا کہ کنڈیشن کے مطابق کھیلیں گے، چائے کے وقفے تک میچ گرفت میں تھا، جب بھی میچ ہارتے ہیں تو جذبات کافی زیادہ ہوتے ہیں، ہار کر مایوسی ہوئی،  بطور ٹیم ذمہ داری لے کر کھیلنا ہوگا ، دوسرے ٹیسٹ میچ میں غلطیوں سے سیکھ کر اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

editor

Related Articles