پی ٹی آئی نے ملک اورمعیشت کو شدیدنقصان پہنچایا،عطاء تارڑ

پی ٹی آئی نے ملک اورمعیشت کو شدیدنقصان پہنچایا،عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے لاہور پریس کلب میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف نے پاکستان میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا اور ملک کے ترقیاتی منصوبوں کے ہر مرحلے میں ان کا نام درج ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور اور گلگت سے گوادر تک ہر چپے چپے پر نوازشریف کے منصوبے موجود ہیںجو ملک کی ترقی اور طویل مدتی وژن کی بہترین مثال ہیں،عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی سے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

میڈیا اور مختلف ذرائع کے ذریعے نوازشریف کے بارے میں منفی تاثر قائم کیا گیا تاکہ ان کی سیاسی ساکھ متاثر ہو وفاقی وزیر کے بقول پی ٹی آئی نے ملک اور معیشت کو نقصان پہنچایا اور کردار کشی اور نفرت کی سیاست کو فروغ دیا، جبکہ نوازشریف ہمیشہ مثبت، خدمت پر مبنی اور ترقی پسند سیاست کیلئے جانے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی نےلبادہ سیاست کا اوڑھا ہوا ہے،کام دہشتگردوں والے ہیں،عطا ء تارڑ

انہوں نے سینئر صحافیوں کی موجودگی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافت اور صحافیوں سے ان کا تعلق بہت پرانا ہے اور انہیں یہاں موجود دیکھ کر خوشی ہوئی، عطا تارڑ نے واضح کیا کہ نوجوانوں کے ذہن میں نوازشریف کے خلاف منفی خیالات ڈالنے کی کوشش کی گئی، مگر حقیقت یہ ہے کہ نوازشریف نے ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نوازشریف بین الاقوامی سطح پر بھی عزت و احترام کے حامل ہیں اور دنیا کے سربراہان مملکت ان کے بارے میں مثبت الفاظ استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے یاد دلایا کہ بانی پی ٹی آئی کی تیمارداری کے لیے نوازشریف ہسپتال گئے اور اپوزیشن میں ہونے کے باوجود ملکی معیشت کے استحکام کے لیے میثاق جمہوریت کی حمایت کی جبکہ پی ٹی آئی نے اسے این آر او قرار دینے کی کوشش کی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کے معمار ہیں اور آج بھی ترقیاتی سفر ان کے بھائی شہبازشریف اور بیٹی مریم نواز کے ذریعے جاری ہے انہوں نے زور دیا کہ ملک کی ترقی میں منصوبہ بندی، استقامت اور خدمت کی سیاست ہی کلیدی کردار ادا کرتی ہے، نہ کہ نفرت، کردار کشی یا سیاست میں بدنظمی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *