سابق بھارتی آرمی چیف وید پرکاش کا پاکستان کی عسکری صلاحیت سے متعلق بڑا بیان

سابق بھارتی آرمی چیف وید پرکاش کا پاکستان کی عسکری صلاحیت سے متعلق بڑا بیان

بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے عسکری ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی برتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید جنگی صلاحیتوں نے پاکستان اور بھارت دونوں کی دفاعی حکمتِ عملی کو یکسر تبدیل کر دیا ہے کیونکہ روایتی جنگ کے انداز اب ماضی کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:غیر ملکی تجزیہ کار بھی پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کے معترف نکلے

ایک انٹرویو اور میڈیا سے گفتگو کے دوران جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے کہا کہ ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان اور بھارت میں سے کسی بھی ملک نے ایک دوسرے کی سرحد عبور نہیں کی‘۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ’دونوں ممالک کے پاس جدید اسٹینڈ آف ویپنز موجود ہیں، جن کے ذریعے دور بیٹھ کر مؤثر کارروائی ممکن ہو چکی ہے‘۔

بھارت کے سابق آرمی چیف کے مطابق دونوں ممالک نے عسکری ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں پیش رفت کی ہے، تاہم انہوں نے کھلے الفاظ میں کہا کہ ’پاکستان کے پاس بھارت کے مقابلے میں بہتر ہتھیار، جدید سازوسامان اور زیادہ مؤثر جنگی صلاحیتیں موجود ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی فرق حالیہ عسکری صورتحال میں واضح طور پر سامنے آیا۔

جنرل (ر) وید پرکاش ملک نے کہا کہ ’رافیل جنگی طیاروں اور ایس-400 دفاعی نظام کی تباہی پاکستان کی عسکری برتری کا واضح ثبوت ہے‘۔ ان کے مطابق ایسے واقعات اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ جنگی میدان میں صرف مہنگا اسلحہ کافی نہیں بلکہ اس کے مؤثر استعمال اور مربوط حکمتِ عملی کی بھی اشد ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کو اپنی فوجی تیاریوں، دفاعی سازوسامان اور ٹیکنالوجی میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے، تاکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ صورتحال یا کارروائی کا مؤثر اور بروقت جواب دیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جدید جنگیں اب روایتی انداز سے ہٹ کر ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس اور اسٹینڈ آف ویپنز پر انحصار کرتی ہیں‘۔

مزید پڑھیں:مضبوط دفاعی صلاحیت، پاکستان نے اپنی اہمیت منوا لی،بھارت کی ساکھ متاثر ہوئی، انڈین تجزیہ کار

سابق بھارتی آرمی چیف کے مطابق آنے والے وقت میں وہی ممالک کامیاب ہوں گے جو جدید عسکری ٹیکنالوجی کو تیزی سے اپنائیں گے اور اپنی دفاعی حکمتِ عملی کو بدلتے ہوئے عالمی تقاضوں کے مطابق ڈھالیں گے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق جنرل (ر) وید پرکاش ملک کے یہ بیانات خطے میں طاقت کے توازن اور بدلتی ہوئی عسکری حقیقت کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *