شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند

شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند

موٹر وے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد نے بتایا کہ شدید دھند کے باعث مختلف موٹر وے سیکشنز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم 3 جڑانوالہ سے درخانہ تک بند، ایم 4 فیصل آباد سے ملتان تک بند، اور ایم 5 ملتان سے روہڑی تک مکمل بند ہے۔

موٹر وے پولیس کی جانب سے اس بندش کا مقصد عوام کی جانوں اور مال کا تحفظ ہے، کیونکہ دھند میں سفر کرنا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ قومی شاہراہوں پر بھی مختلف علاقوں میں دھند کی شدت ہے، خاص طور پر کسوال، اقبال نگر، چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک، لودھراں اور بہاولپور میں بھی دھند کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: موٹر وے پر سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری، حکومت کا اہم فیصلہ

یہ حادثات کا باعث بن سکتی ہے اس لیے لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کم ہوتی ہے اور سفر محفوظ تر ہوتا ہے۔

ئیور حضرات فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب: غیر ضروری سفر کرنے سے بچیں اور تیز رفتاری سے گریز کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں تاکہ کسی حادثے سے بچا جا سکے۔

موٹر وے پولیس نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی مدد یا رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *