سڈنی بونڈائی بیچ حملہ، بھارت کا پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا زمینی بوس، عالمی میڈیا پر پاکستانی مؤقف کی تائید

سڈنی بونڈائی بیچ حملہ، بھارت کا پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا زمینی بوس، عالمی میڈیا پر پاکستانی مؤقف کی تائید

سڈنی کے بونڈائی بیچ پر پیش آنے والے افسوسناک حملے نے جہاں دنیا کو ایک اور دہشتگردی کے واقعے سے ہلا کر رکھ دیا، وہیں بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف جھوٹے پروپیگنڈا بھی برُی طرح بے نقاب ہو گیا ہے۔ حقائق سامنے آتے ہی بھارتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے پھیلایا گیا الزام تراشی پر مبنی بیانیہ زمین بوس ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سڈنی دہشتگردی واقعہ: حملہ آور باپ بیٹے نے کس طرح کارروائی کی؟ نئی تفصیلا ت

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے بونڈائی بیچ پر یہ حملہ شام 6 بجکر 47 منٹ پر ہوا، جس میں فائرنگ کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ واقعے کے فوراً بعد آسٹریلوی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، تاہم تحقیقات مکمل ہونے سے قبل ہی بھارتی میڈیا نے حسبِ روایت پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم شروع کر دی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے بغیر کسی تصدیق کے حملہ آوروں کو پاکستانی شہری قرار دیا، جبکہ گودی میڈیا اور بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے اس واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی مذموم کوشش کی۔ اسی مہم کے تحت بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے آسٹریلیا میں مقیم ایک بے گناہ پاکستانی شہری کی تصاویر تک سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں۔

بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے مذکورہ شخص کو نوید اکرم کے نام سے منسوب کرتے ہوئے اسے دہشتگرد قرار دیا، جس سے نہ صرف اس کی ساکھ متاثر ہوئی بلکہ اس کی جان کو بھی خطرے میں ڈال دیا گیا۔ بعد ازاں غیر ملکی جریدے ‘دی گارڈین’ نے بھارتی میڈیا کے اس جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے حقائق کو سامنے لایا۔

بے گناہ نوید اکرم نے بھی اپنے بیان میں بھارتی پروپیگنڈے کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کر کے اس کی جان کو شدید خطرے میں ڈال دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس جھوٹے الزام تراشی پر شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی میڈیا نے سڈنی واقعہ کے حملہ آور ساجد اکرم اور نوید اکرم کے بھارتی ہونے کا اعتراف کرلیا

16 دسمبر کی صبح سامنے آنے والی تحقیقات میں یہ واضح ہو گیا کہ حملہ آور ساجد اکرم بھارتی شہری تھا اور اس کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد سے ہے۔ آسٹریلوی پولیس کی تحقیقات کے بعد بھارتی میڈیا کو بھی اپنے جھوٹ اور حملہ آور کے بھارتی ہونے کا اعتراف کرنا پڑا۔

اس افسوسناک واقعے نے ثابت کر دیا کہ سڈنی حملے میں پاکستان پر لگایا گیا ہر الزام غلط اور بے بنیاد تھا۔ سچ سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس کو ایک بار پھر عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی سوشل میڈیا کی یہ خطرناک مہم اس بات کا ثبوت ہے کہ بعض ممالک دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے اسے سیاسی اور علاقائی مقاصد کے لیے بطور پروپیگنڈا ہتھیار استعمال کرتے ہیں۔ عالمی برادری پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے سچ اور مشترکہ عزم کے ساتھ آگے بڑھے، تاکہ بے گناہ افراد کو نشانہ بننے سے بچایا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *