ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے خوشخبری

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے خوشخبری

پنجاب پولیس نے شہریوں کی روزمرہ مشکلات کو کم کرنے اور سرکاری امور کو مزید سہل بنانے کے لیے ایک اہم اور قابلِ تعریف قدم اٹھایا ہے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے پیچیدہ اور وقت طلب مراحل کو آسان بنانے کے مقصد سے موبائل ڈرائیونگ لائسنس وین کا انتظام کیا گیا ہے، جو 17 دسمبر کو موضع آڈھا ڈسکہ روڈ نزد چوک پلیاں میں خدمات انجام دے گی۔

اس سہولت سے شہری صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک فائدہ اٹھا سکیں گے ،پنجاب پولیس کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ موبائل وین شہریوں کے لیے ایک جامع سہولت ہے، جہاں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا، لرنر پرمٹ کے حصول اور دیگر متعلقہ امور نمٹانے کی سہولت میسر ہوگی۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد شہریوں کو دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے بچانا اور انہیں ان کے گھر کے قریب قانونی تقاضے پورے کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
اکثر شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے لیے طویل قطاروں، وقت کی کمی اور دفاتر میں بار بار حاضری جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے موبائل ڈرائیونگ لائسنس وین اس مسئلے کا مؤثر حل ہے، جو نہ صرف وقت کی بچت کا باعث بنے گی بلکہ شفاف اور منظم طریقے سے خدمات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور اہم خبر سامنے آگئی

پولیس اہلکار موقع پر موجود ہوں گے جو شہریوں کی مکمل رہنمائی کریں گے تاکہ تمام قانونی اورانتظامی مراحل بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکیں پنجاب پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ضروری دستاویزات، جیسے قومی شناختی کارڈ اور دیگر مطلوبہ کاغذات ساتھ لے کر آئیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر شہری نہ صرف اپنا قیمتی وقت بچا سکتے ہیں بلکہ قانونی تقاضوں کو بھی بروقت پورا کر سکتے ہیں یہ اقدام پنجاب پولیس کی اس پالیسی کا عکاس ہے جس کے تحت عوام دوست خدمات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

موبائل وین جیسے منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ پولیس شہریوں کی سہولت، شفافیت اور بہتر سروس ڈیلیوری کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے توقع ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی سہولیات مختلف علاقوں میں فراہم کی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سے مستفید ہو سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *