ہونڈا کی من پسند گاڑی خریدنا اب ہر کسی کیلئے ممکن، مگر کیسے؟

ہونڈا کی من پسند گاڑی خریدنا اب ہر کسی کیلئے ممکن، مگر کیسے؟

گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، کیونکہ ہونڈا کارز پاکستان نے قسطوں پر گاڑی خریدنے کے خواہش مند صارفین کے لیے ایک نئی اور پرکشش فنانسنگ آفر متعارف کرا دی ہے۔

 اس نئی اسکیم کے تحت اب ہونڈا کی مقبول گاڑیاں آسان اقساط پر حاصل کی جا سکتی ہیں، جس سے متوسط طبقے کے صارفین کو بھی نئی گاڑی خریدنے میں سہولت ملے گی۔

ہونڈا کارز پاکستان نے حبیب میٹرو بینک کے اشتراک سے ہونڈا سٹی، ہونڈا سوک اور ایچ آر-وی کے لیے ایک مشترکہ فنانسنگ اسکیم پیش کی ہے،  اس اسکیم کا بنیادی مقصد صارفین کو کم شرح سود، شفاف شرائط اور اضافی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

 اس پیشکش کے تحت فنانسنگ ریٹ KIBOR + 1 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جو روایتی کمرشل آٹو فنانسنگ کے مقابلے میں نسبتاً کم اور زیادہ شفاف سمجھا جا رہا ہے۔

اس خصوصی آفر میں صارفین کو مزید کئی مراعات بھی دی جا رہی ہیں،  بینک کی جانب سے دو لاکھ روپے تک کی مختلف فیسیں کور کی جائیں گی، جس سے ابتدائی اخراجات میں واضح کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، معروف کمپنی کی بڑی پیشکش

 اس کے علاوہ گاڑی خریدنے کے بعد پہلے سال کے لیے مفت پیریاڈک مینٹیننس کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، جو صارفین کے لیے ایک اہم فائدہ ہے۔

مزید برآں، ان گاڑیوں میں درآمد شدہ بریج اسٹون ٹائرز شامل کیے جا رہے ہیں، جن کی مارکیٹ ویلیو تقریباً ایک لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

 اس اسکیم کے تحت گاڑیوں کی ڈیلیوری دسمبر میں یقینی بنائی گئی ہے، جس سے عام طور پر درپیش طویل انتظار کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے گا۔

یہ فنانسنگ اسکیم بینک کی شرائط و ضوابط کے تحت ہوگی،  دلچسپی رکھنے والے صارفین حبیب میٹرو بینک سے رابطہ کر کے مکمل ادائیگی کے شیڈول، اقساط کی تفصیلات اور KIBOR ایڈجسٹمنٹ کی فریکوئنسی سے متعلق مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *